PK Press

خیبرپختونخواکے تمام اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخواکے تمام اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا افتتاح آج کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے ای او سی میں کیا۔ انسداد پولیو مہم بروز پیر صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں شروع کی جا رہی ہے۔ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 72لاکھ بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلوائے جائیں گے ۔ای او سی عبدالباسط کے مطابق مہم کے لیے 30ہزار 981ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 27ہزار763موبائل،1ہزار908فکسڈ،1ہزار161ٹرانزٹ اور149رومنگ ٹیمیں شامل ہیں،پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے،کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں۔

https://pkpress.net/2022/05/12/multani-mitti/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو اچھی خبر سنادی

پڑھنے کے اگلے

شعیب کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دینے پر سہواگ کو کرارا جواب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔