
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 25 مںحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیاالیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ سامنے آگیا، الیکشن کمیشن نے ریفرنسز پر فیصلہ سناتے ہوئے ارکان اسمبلی کو ان کی نشستوں سے برطرف کردیا۔پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی پنجاب کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران تحریک انصاف کا موقف تھا کہ منحرف ارکان نے پارٹی فیصلے کے برعکس حمزہ شہباز کو ووٹ دیا۔ جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے اس لیے انھیں ڈی سیٹ کیا جائے۔ منحرف ارکان کا موقف تھا کہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے حوالے سے تحریک انصاف نے انھیں کوئی ہدایات جاری ہی نہیں کی تھیں اس لیے انھیں ڈی سیٹ نہیں کیا جا سکتا۔ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔