PK Press

حریت رہنما یاسین ملک دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو 22 فروری 2019 کو سری نگر سے گرفتار کرنے کے بعد نئی دہلی منتقل کردیا گیا تھا، ان پر دہشت گرد کارروائیوں، دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرنےاور ملک دُشمن خیالات کے اظہار جیسے الزامات تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی خصوصی عدالت یاسین ملک کے خلاف بھارت کے متنازع ترین قانون (یو اے پی اے ایکٹ) کے تحت مقدمے کی سماعت کررہی تھی۔دوران سماعت یاسین ملک نے دوران سماعت کسی بھی وکیل کی مدد لینے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ گواہوں کے ساتھ خود ہی جرح کریں گے۔بھارتی میڈیا نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ یاسین ملک نے اپنے خلاف لگائے الزامات قبول کرلیے ہیں، تاہم یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی دہشت گرد کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ اسی طرح حق خود ارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں جیسے بھگت سنگھ اور گاندھی نے کی بھی تھی۔بھارتی عدالت نے اسی بیان کی بنیاد پر یاسین ملک کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ عدالت میں 25 مئی کو یاسین ملک کی سزا پر بحث ہوگی۔عدالت نے نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ وہ یاسین ملک کی مالی حالت معلوم کرے۔ عدالت نے یاسین ملک سے اپنے اثاثوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کو بھی کہا ہے۔پاکستانی حکام نے بھارتی ناظم الامور سے یاسین ملک پر عائد من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی سپرد کیا گیا۔پاکستان نے مطالبہ کیا کہ حریت پسند کشمیری قیادت کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھ کر یرغمال نہ بنایا جائے، یاسین ملک کو عائد تمام بے بنیاد الزامات سے بری کرکے رہا کیا جائے۔

https://pkpress.net/category/%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c/

https://www.express.pk/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمرسرفراز چیمہ کی برطرفی کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد

پڑھنے کے اگلے

سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل مقدمات میں تقرریاں اور تبادلے روک دیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔