
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) نارو ے کے صدر چودھری محمد رزاق نے آرٹیکل63اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ تاریخی ہے جس سے ارکان کی خریدوفروخت کا راستہ بند ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب حکومت آئینی حیثیت کھو چکی ہے ،حمزہ شہبازکو فوری طور پر اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے ۔ چودھری محمد رزاق نے کہا کہ نے کہا کہ پارلیمانی روایات کی پامالی کرتے ہوئے پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی سے مینڈیٹ چھینا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پرویز الٰہی کی کامیابی یقینی ہے،چودھری رزاق