PK Press

نئی دہلی میں گرمی کا 56سالہ ریکارڈ ٹو ٹ گیا

india heat wave

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی کا 56سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی بھارتی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ نئی دہلی میں پارہ 49سینٹی گریڈ تک جا پہنچ گیا جس سے گرمی کا 56 سال ریکارڈ ٹوٹ گیا، 1966کے بعد رواں سال مئی سب سے گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہونے کے باعث پرندے بھی آسمانوں سے گرنے لگے۔بھارتی حکام کے مطابق گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل بھی کی۔

https://pkpress.net/2022/05/17/5981/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حالیہ پولیو کیسز کی دریافت تشویش ناک ہے، وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی،ٹک ٹاکر ڈولی مشکل میں پھنس گئیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔