PK Press

ویرات کوہلی کوکشمیر پریمیئر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان

virat kohli

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو ایونٹ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک نے کہا کہ لیگ میں شمولیت کے حوالے سے ویرات کوہلی کو باقاعدہ طور پر دعوت نامہ بھیج رہے ہیں اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ چاہیں تو کھلاڑی کی حیثیت سے لیگ کا حصہ بنیں یا پھر بطور مہمان خصوصی میچز میں شرکت کریں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ہم لیگ کے ذریعے ذریعے امن کا پیغام دے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹر بھی لیگ کا حصہ بنیں اور کرکٹ کے ذریعے دونوں جانب کشیدگی کم ہو۔صدر کے پی ایل عارف ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پہلے سیزن کی طرح مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہی دوسرا سیزن بھی منعقد ہوگا، کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا یکم اگست سے باقاعدہ آغاز کرنے جارہے ہیں، 14 اگست کو جب پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا جائے تب فائنل ہوگا جو تاریخی ہوگا۔

 

 

عارف ملک کا کہنا تھا کہ کے پی ایل کیساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کو فینٹسی لیگ بھی دیکھنے کو ملے گی جس میں مظفرآباد اور سری نگر کی ٹیمیں ورچوئلی ایک دوسرے کیساتھ کھیلتی نظر آئینگی۔انہوں نےکہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں طرف کے لوگوں کو ملائیں تاکہ امن کا پیغام عام ہو، سیزن ٹو کی پلاننگ بہت واضح ہے لیگ کے پہلے ایک، دو سیزن میں صورتحال آئیڈیل نہیں ہوتیں لیکن دو، تین سیزن ہونے کے بعد چیزیں خود بخود بہتر سے بہتر ہوتی چلی جاتی ہیں۔

https://pkpress.net/2021/11/08/%d8%a7%d9%86%da%88%db%8c%d8%a7-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%d8%b3%db%92-%d8%a8%d8%a7%db%81%d8%b1-%da%a9%d8%a7%d8%a8%d9%84-%d8%ac%d8%a7%d8%aa%db%92-%db%81%d9%88%d8%a6%db%92-%d8%a7/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

روپے کی بدترین گراوٹ،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پڑھنے کے اگلے

چودھری شجاعت حسین کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس گردش کرنے لگے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔