PK Press

چودھری شجاعت حسین کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس گردش کرنے لگے

ملک میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے میں تیزی آ گئی، سینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس گردش کرنے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایک جعلی اکاؤنٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی کیا ضرورت، یہ خود اپنے خلاف سازش کرتا ہے۔ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیا کہ میں اپنےتمام فالورز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ٹویٹر پر خوش آمدید کہا۔ یہ میرا واحد ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔

 

 

ایک مندرجہ ذیل اکاؤنٹ میرے نام سےخبروں میں گردش کررہا ہےجس کامیرے یا میرے خاندان سےکوئی تعلق نہیں۔ برائےمہربانی اس اکاؤنٹ کو انفالو کریں اور رپورٹ کریں۔ شکریہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سالک حسین نے ٹویٹر پر لکھا کہ صدر مسلم لیگ قائد چودھری شجاعت حسین صاحب کا یہ واحد ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔ اس کے علاوہ کسی اکاؤنٹ کا ہماری جماعت یا خاندان سے تعلق نہیں۔ یہ دونوں فیک اکاؤنٹس ہیں ان کو نہ صرف انفالو کریں بلکہ رپورٹ کریں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ویرات کوہلی کوکشمیر پریمیئر لیگ میں شامل کرنے کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

انفینکس نوٹ سیریز کے 2بجٹ فون متعارف

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔