PK Press

امیتابھ بچن کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو سوشل میڈیا پر بڈھا کہنے اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب مل گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینئر بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ’صبح بخیر‘ لکھ کر پوسٹ شیئر کی جس پر ایک صارف نے انہیں طعنہ دیتے ہوئے کہا آپ نے بہت جلدی ’گڈ مارننگ وش‘ نہیں کردیا؟۔امیتابھ بچن نے جواب دیا کہ میں ساری رات کام میں مصروف تھا اسی لیے دیر سے اٹھا اور مداحوں کو صبح بخیر کہا، اگر اس سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی چاہتا ہوں۔

 

 

دریں اثنا ایک اور صارف نے بالی ووڈ کے شہنشاہ پر نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کی کہ ’ابے بڈھے، یہ گڈ مارننگ کا وقت نہیں، دوپہر ہوچکی ہے۔‘ جس پر امیتابھ بچن نے کہا میری دعا ہے جب تم معمر ہوجاؤ تو تمہارا کوئی مذاق نہ اڑائے۔امیتابھ بچن کی جانب سے اس شاندار جواب پر مخالفین کا منہ بند ہوگیا، اس موقع پر امیتابھ کے مداحوں نے ایسے ردعمل کی تعریف کی۔

https://pkpress.net/2022/05/12/ahmed-ali-bhatt/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

انفینکس نوٹ سیریز کے 2بجٹ فون متعارف

پڑھنے کے اگلے

بھارت کاگندم کی برآمد روکنے کا اعلان، عالمی سطح پر قیمت میں ریکارڈ اضافہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔