PK Press

سپریم کورٹ کا فیصلہ، پنجاب حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ پنجاب نے آرٹیکل63اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد قانونی ماہرین کو مشاورت کےلئے بلا لیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنادیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں کیا جاسکتا، تاہم ان کی نااہلی سے متعلق قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف کے تقریباً 25 ناراض اراکین نے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار کے بجائے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا ۔

منحرف اراکین کی نااہلی کا ریفرنس، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنادیا

https://pkpress.net/2022/05/17/supreme-court-6/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

منحرف اراکین کی نااہلی کا ریفرنس، سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنادیا

پڑھنے کے اگلے

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رائے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔