PK Press

پاکستانی فلم ’جاوید اقبال‘ نے برطانیہ میں دو ایوارڈز جیت لیے

javed iqbal movie

پاکستانی فلم ’جاوید اقبال: دا ان ٹولڈ سٹوری آف آ سیریل کلر‘ نے برطانوی ایشین فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیت لیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’پھر ایشین یوکے فلم فیسٹول میں یاسر حسین کو جاوید اقبال پر بہترین اداکار کا ایوارڈ مل گیا اور ابوعلیحہ کو بہترین ہدایت کار کا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس فلم کو ملنے والے پہلے ایوارڈز ہیں اور اسے دنیا کے ہر معتبر فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

 

لاہور کے رہائشی جاوید اقبال کا نام 100 بچوں کے قاتل کے طور پر لیا جاتا ہے۔ اس وقت کے اخبارات اور جاوید اقبال کے اپنے اعترافی بیان کے مطابق اس نے 1998 اور 1999 کے دوران تقریباً 100 بچوں سے زیادتی کرنے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔اس فلم کو رواں برس جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس کی ریلیز سے صرف دو دن پہلے پنجاب کی حکومت نے اس پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد اس فلم کی نمائش کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔فیسٹول میں فلم میں جاوید اقبال کا کردار ادا کرنے والے اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ’آٹھ سال قبل ایک شخص میرے پاس آیا، میں ان کا نام بھول گیا ہوں۔ وہ میرے پاس ایک سکرپٹ لے کر آئے جس کا نام جاوید اقبال تھا اور وہ ایک ڈاکیومنٹری ڈرامہ بنانا چاہتے تھے اور میں نے اس کے لیے ہامی بھر لی۔‘پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ ’پھر وہ غائب ہوگئے۔ پھر دو، تین سال بعد ایک اور پروڈیوسر جاوید اقبال کے سکرپٹ کے ساتھ آئے اور وہ اس پر ایک ویب سیریز بنانا چاہتے تھے۔ میں نے پھر ہامی بھرلی اور پھر وہ بھی غائب ہو گئے۔.

https://pkpress.net/2022/03/24/sajal/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

پڑھنے کے اگلے

بھیڑیے کی منفردصفات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔