
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک سے کوکین پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،کینیا کی خاتون شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قطر سے اسلام آباد پہنچنے والی خاتون مسافرکو روک کر سامان کی سکیننگ کی گئی،
اس دوران کینیا کی شہری خاتون ایمیلی وامبائی کے سامان سے سات سو گرام سے زائد کوکین برآمد ہوئی،ملزمہ نے کوکین کو ہینڈ بیگ میں چھپا رکھی تھی،گرفتات ملزمہ قطر ایئرلائنز کی پرواز کیو آر 612کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد پہنچی تھی،جسے تھانہ اے این ایف منتقل کرکے اسکے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
https://pkpress.net/2022/05/07/first-consignment-of-flood-relief-goods-reach-afghanistan/