PK Press

لیونل میسی نے پیسہ کمانے میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑدیا

lionel messi

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )لیونل میسی نے پیسہ کمانے میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فٹبال سپر اسٹار نے ایک سال میں 130 ملین ڈالرز یعنی 24 ارب روپے کمائی کی۔فوربز کے مطابق، گراونڈ میں مایوس کن سال کے باوجود، پیرس سینٹ جرمین کے سٹار لیونل میسی گزشتہ 12 مہینوں میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ تھے۔

 

 

میسی کی ایک سال میں آن اور آف فیلڈ سالانہ 130 ملین ڈالر کی آمدنی رہی، جس سے انہوں نے امیر ترین کھلاڑی کی فہرست میں لیبرون جیمز اور اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میسی فٹ بال کھیل کر سالانہ 75 ملین ڈالر کماتے ہیں، جبکہ اسپانسر شپ ڈیلز اور اشتہاروں کی مد میں ان کی آمدنی کا تخمینہ 55 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

 

یہ دوسرا موقع ہے جب ارجنٹائن کھلاڑی فوربز کی فہرست میں سرفہرست ہیں، لیونل میسی نے 2019 میں بھی سب سے زیادہ قیمتی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فوربز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں کوئی بھی خاتون کھلاڑی کا نام نہیں آیا، امیر ترین کھلاڑی کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں تمام کھلاڑی مرد ہیں۔

https://pkpress.net/2022/05/07/sirbaz-khan/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے 2 قریبی ساتھی گرفتار

پڑھنے کے اگلے

نائٹ رائیڈرز نے متحدہ عرب امارات کی ٹی 20 لیگ میں ابوظہبی فرنچائز حاصل کر لی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔