PK Press

گوجرانوالہ،ڈمپر اور مسافر وینوں میں تصادم ، 12 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک )حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب ڈمپر اور دو مسافر وینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ کوٹ لدھا تھانہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر کے ڈرائیور نے بے قابو ہو کر دو مسافر وینوں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔

 

 

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی دو مسافر وینوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 12 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ڈرائیور اور ڈمپر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں مسافر وینوں میں کل 20 افراد سوار تھے۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گوجرانوالہ کے قریب کوٹ لدھا میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او گوجرانوالہ سے افسوسناک واقعہ کے بارے رپورٹ طلب کر لی ۔

پی پی پی چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ لدھا ٹریفک حادثے پر اظہارِ رنج و غم پی پی پی چیئرمین کا حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانواں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے،چودھری سالک

پڑھنے کے اگلے

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے 2 قریبی ساتھی گرفتار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔