PK Press

بچہ پیدا نہ کرنے پر والدین نے بیٹے پر مقدمہ کر دیا

بھارتی ریاست اترآکھنڈ میں ایک جوڑے نے اپنے بیٹے اور بہو کے خلاف شادی کے چھ سال بعد پوتا پوتی نہ دینے پر ان کے خلاف مقدمہ کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 61 سالہ سنجیو اور 57 سالہ سادھنا پرساد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی جمع پونجی بیٹے کی پرورش، اسے پائلٹ کی تربیت دلوانے اور اس کی شادی کی شاندار تقریبات پر خرچ کر دی تھی۔انھوں نے دعویٰ کیا ہے اگر ایک سال کے اندر اندر کوئی پوتا پوتی پیدا نہیں ہوتا تو تقریباً 650000 ڈالر ( پاؤنڈ 525000) کی رقم انھیں ازالے کے طور پر لوٹائی جائے۔ان کے بیٹے اور بہو نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یہ انتہائی غیر معمولی مقدمہ ’ذہنی ہراسانی‘ کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔

 

 

پرساد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی تمام جمع پونجی اپنے بیٹے پر خرچ کر دی۔ ’2006 میں 65000 ڈالر خرچ کرکے اسے پائلٹ کی تربیت کے لیے امریکہ بھیجا۔‘بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرساد کا بیٹا 2007 میں انڈیا واپس آیا لیکن اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس وقت اس کے خاندان نے دو سال سے زیادہ عرصے تک مالی طور پر اس کی مدد کی۔35 سالہ شرے ساگر کو آخر کار پائلٹ کی نوکری مل گئی۔ ان کے والدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے 2016 میں اس کی شوبھانگی سنہا (جن کی عمر اب 31 سال ہے) سے اس امید پر شادی کروائی کہ ریٹائرمنٹ کے دوران ان کے پاس ایک پوتا پوتی ہو گا جس کے ساتھ وہ وقت گزار سکیں گے۔

 

والدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے فائیو سٹار ہوٹل میں شادی کے استقبالیے سے لے کر 80000 ڈالر کی لگژری کار اور بیرون ملک ہنی مون کے لیے بھی پیسے دیے۔پرساد کا کہنا ہے کہ ’میرے بیٹے کی شادی کو چھ سال ہو چکے ہیں لیکن وہ ابھی تک بچے پیدا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ کم از کم اگر ہمارے پاس وقت گزارنے کے لیے کوئی پوتا پوتی ہو تو ہماری تکلیف قابلِ برداشت ہو گی۔‘جوڑے کے وکیل اے کے سریواستو کے مطابق جوڑے نے ’ذہنی اذیت کے باعث‘ خرچ کی گئی رقم کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔’دادا دادی بننا ہر والدین کا خواب ہوتا ہے اور وہ برسوں سے دادا دادی بننے کا انتظار کر رہے ہیں۔‘اس جوڑے کی جانب سے یہ درخواست ہریدوار میں دائر کی گئی ہے اور توقع ہے کہ عدالت 17 مئی کو اس کیس کی سماعت کرے گی۔

https://www.bbc.com/urdu/world-61418746

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مجھ پر الزام لگائے بغیر عمران خان کی تقریر و خبر نہیں بنتی‘ایان علی

پڑھنے کے اگلے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔