PK Press

شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا، نیشنل ایمرجنسی نافذ

North Korea confirms first COVID outbreak; Kim orders lockdown

پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک )شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک میں ایک کورونا کیس کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغازسے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آگیا ہے۔

 

 

کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اومیکرون وائرس سے متاثرہیں۔کورونا وبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کوپھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اورموثر اقدامات کئے جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اورروس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

https://pkpress.net/2022/05/09/15291/

https://www.express.pk/world/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا کتنے میں فروخت ہوا؟

پڑھنے کے اگلے

مسجد نبوی واقعہ ،عدالت نے پولیس کو بڑا حکم دےدیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔