PK Press

ملتانی مٹی سے اپنی جلد کودلکش بنائیں، ماسک بنانے کا آسان طریقہ

multani mitti

ملتان مٹی سے اپنی جلد کو کیسے دلکش بنایا جائے
ملتان مٹی کا ماسک ہر قسم کی جلد کےلئے مفید ہوتا ہے ،یہ چہرے کے کھلے ہوئے مسام کو بند کرتا ہے۔ اس ماسک کو ہر قسم کی جلد والی خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔
ملتانی مٹی سے اپنی جلد کو دلکش بنانے کا انتہائی آسان طریقہ
کچی ملتانی مٹی، ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگالیں ۔
ماتھے سے لے کر گردن تک لگائیں چہرے اور گردن کا کوئی حصہ خالی نہ رہے، کو شش کریں کہ آنکھیں بند ہوں۔
جب آپ یہ محسوس کریں کہ پیسٹ خشک ہوگیا ہے اور تناؤ محسوس ہونے لگے تو چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

خشک جلد کے لئے ماسک
خشک جلد کے لیے ملتانی مٹی کو پیس کر اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی ہلدی ملالیں ساتھ ہی چند قطرے روغن بادام کے ڈال کر پیسٹ بنالیں پیسٹ نرم ہونا ضروری ہے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر چہرہ دھولیں۔
اس پیسٹ کے استعمال سے آپ کا چہرہ دن بدن نکھرتا چلا جائے گا۔
چکنی جلد کے لئے ماسک
ایک پیالی میں انڈہ توڑ کر سفیدی نکال لیں زردی الگ کردیں سفیدی میں چند قطرے لیموں کے عرق کے ملالیں پھر ملتانی مٹی ڈال کر چمچ کی مدد سے اتنا پھینٹیں کہ پیالی میں جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر لگائیں۔ جب خشک ہو جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

نارمل جلد کے لئے ماسک
ایک حصہ خشک پاؤڈر دودھ اور ایک حصہ کچی ملتانی مٹی کا لے کر اس میں زیتوں کا تیل ملالیں اس طرح نرم انداز کا پیسٹ تیار ہوجائے گا۔
اب اسے چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ انتظار کریں پھر اُتار کر منہ دھولیں نارمل جلد کے لئے بہترین ماسک ثابت ہوگا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے چہرے کی اسکربنگ کرنا بالکل بھی درست عمل نہیں بلکہ یہ عمل انہیں اور زیادہ بدتر کر دیتا ہے۔ اس ضمن میں مٹی کا ماسک بہتریں نسخہ ہے۔ ملتانی مٹی میں قدرتی معدنیات کا خزانہ پایا جاتا ہے۔اس میں موجود مالیکیول گیلے ہو کر الیکٹرک چارج کا کام انجام دیتے ہیں ۔ اس سے نہ صرف چہرے پر موجود بلیک ہیڈز کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ خون کی رفتار کو بھی بہتر بنانے کا سبب بنتا ہے جو کہ مجموعی طور پر چہرے کی اسکن ٹون کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ مٹی کا یہ ماسک پانی یا سیب کے سرکے کے ساتھ مکس کر کے لگایا جاتا ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک یا حساس ہے تو ماسک کی پتلی تہہ لگائیں۔ماسک لگا کر یقیناآپ کو یہ احساس ہو گا کہ آپ کے چہرے کی جلد ٹائٹ ہو گئی ہے ۔اسے مکمل طور پر خشک ہونے کے بعد صاف کرنا ہی مطلوبہ نتائج دے سکتا ہے ۔ صاف کرنے کے بعد چہرے پر کوئی اچھا موسچرائزر لگائیں ۔ کچھ خواتین کو اس ماسک سے خارش یا الرجی کی شکایت ہوسکتی ہے ۔ ایسا محسوس ہونے کی صورت میں اسے فوراً پانی سے صاف کر دیں ۔

https://pkpress.net/2022/05/07/2651/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بیرونی سازش کے تحت کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا،عمران خان

پڑھنے کے اگلے

گوگل نے نیا اسمارٹ فون پکسل 6اے متعارف کرادیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔