
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مردان جلسے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں ، ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔
مردان جلسے کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا پیغام@pti #عمران_کی_چار_سالہ_غلاظت #غدار_عمران_ہے pic.twitter.com/Gav7kpKPZh
— PK PRESS (@PKPRESS1) May 12, 2022
عمران خان نے کہا کہ 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں، مزید گفتگو انشاءاللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔