PK Press

ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

dollar rate

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹربینک میں ڈالر ریٹ 191 روپے پر پہنچنے کے سبب ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں 191 کے ریٹ پر فروخت ہوا۔

 

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 412 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 42 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ چند روز سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 190 روپے 2 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 192 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

 

قبل ازیں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 33 روپے سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 4 ہزار ارب روپے سے زائد کا بوجھ بڑھا ہے۔

https://pkpress.net/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مسجد نبوی واقعہ ،عدالت نے پولیس کو بڑا حکم دےدیا

پڑھنے کے اگلے

عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مارشل لاء کی دھمکی دی گئی، بلاول

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔