PK Press

ویڈیو لیک معاملہ ،احمد علی بٹ، دانیہ شاہ پر برس پڑے

معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے اُن کی نجی ویڈیوز لیک کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔احمد علی بٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’مجھے دانیہ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور نہ ہی اس طلاق سے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گندگی پھیل رہی ہے۔‘

 

 

اداکار نے دانیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ جب آپ نے عامر لیاقت سے شادی کی تو آپ کو کیا حاصل ہوگا اور آپ نے اُن کے نام سے بھرپور شہرت حاصل کی، ان ذاتی ویڈیوز کو لیک کرنا نفرت سے بالاتر ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ’ یہ ظاہر ہے کہ آپ نے ’ویکٹم کارڈ‘ کا استعمال کیا ہے۔‘احمد علی بٹ نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے کسی بھی فریق سے کوئی ہمدردی نہیں ہے لیکن صرف اس بات سے تنگ آچکا ہوں کہ سوشل میڈیا ایسے واقعات کے لیے ٹوائلٹ کیسے بن گیا ہے۔‘اداکارنے مزید کہا کہ ’کوئی بھی آپ کی گندگی نہیں دیکھنا چاہتا یا تو اس معاملے کو نجی طور پر حل کریں یا کسی وکیل کے پاس جائیں۔

https://pkpress.net/2022/05/11/amir-liaquat-leaked-video/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حارث رؤف اور نسیم شاہ نے انجریز سے چھٹکارا حاصل کر لیا

پڑھنے کے اگلے

چودھری سالک حسین کو اہم وزارت مل گئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔