PK Press

مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

dollar

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 34پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 190 روپے کے ریٹ پر فروخت ہونے لگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 191 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

 

 

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 425 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 43 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 13 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187 رپے 53 پیسے سے بڑھ کر 188 روپے 66 پیسے ہو گئی تھی۔واضح رہے کہ رواں مالی سال ڈالر کی قیمت میں 32 روپے 46 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 4 ہزار ارب روپے کا بوجھ بڑھا ہے۔

https://pkpress.net/2022/05/10/1642/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سی پی سی کی پیروی کرنا کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنا کابنیادی مشن

پڑھنے کے اگلے

اشتعال انگیز تقریر کیس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔