PK Press

چودھری شجاعت نے اپنی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی

ch shujat hussain

ch shujat hussain

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدرچودھری شجاعت حسین نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ’الحمدللہ ! میں بالکل خیریت سے ہوں، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،گمراہ کن خبروں پر دھیان نہ دیاجائے۔ چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے بھی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت حسین کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین ونگ نے سوشل میڈیا پر پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی افواہیں پھیلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تصدیق ایسی افواہیں پھیلانا افسوسناک امر ہے ۔اپنے ایک مشرکہ بیان میں شعبہ خواتین کی صدر فرخ خان ، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم ، قمر آفتاب، کرن اعوان ، دونیا غوری اور دیگر نے نےپارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے خیریت سے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ ان کا سایہ ہمارے اوپر برقرار رکھے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی افواہیں پھیلانے سے کارکنوں میں اضطراب پھیلا ،ایسی حرکتیں افسوسناک ہیں ۔

 

پرویز الٰہی کا قائمقام گورنر بننے سے انکار،اٹارنی جنرل کا موقف بھی آگیا

https://pkpress.net/2022/05/11/6521/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خواجہ آصف نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل انتخابات کا عندیہ دےدیا

پڑھنے کے اگلے

ق لیگ شعبہ خواتین کی چودھری شجاعت کے انتقال کی افواہیں پھیلائے جانے کی مذمت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔