
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ بل گیٹس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں، ماہرین کے مشورے سے میں نے دوبارہ صحت مند ہونے تک خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
I've tested positive for COVID. I'm experiencing mild symptoms and am following the experts' advice by isolating until I'm healthy again.
— Bill Gates (@BillGates) May 10, 2022
واضح رہے کہ 2015 میں بل گیٹس نے کورونا جیسی وبا کی پیشگوئی کی تھی، یعنی ایسے وائرس کی آمد کے بارے میں بتایا تھا جو ہوا کے ذریعے پھیل جائے گا اور لوگوں میں اس کی علامات ظاہر نہین ہوں گی۔انہوں نے ستمبر 2020 کے وسط میں یہ بھی کہا تھا کہ فائزر کی ویکسین سب سے پہلی دستیاب ویکسیسن ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بل گیٹس نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی بچانے کے لیےپُر عزم دنیا کو متاثر کرنے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جسے طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔بل گیٹس کی یہ نئی کتاب عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا اور اس سے بچاؤ سے متعلق لکھی گئی ہے۔
کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں،نئی قسم زیادہ جان لیوا ہوسکتی ہے،بل گیٹس نے خبردار کردیا