PK Press

پرویز الٰہی کا قائمقام گورنر بننے سے انکار،اٹارنی جنرل کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔

 

ایک بیان میں اشتر اوصاف نے کہا کہ قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنا اسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے قائمقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کردیا تھا۔

 

ترجمان کے مطابق گورنر ہاؤس کا عملہ چوہدری پرویز الہٰی کے پاس پنجاب اسمبلی میں قائمقام عہدے کی سمری پر دستخط کےلیے آیا تھا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر ہاؤس کے عملے کو واپس بھجوادیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کاگورنر کا چارج سنبھالنے سے انکار

https://pkpress.net/2022/05/10/pervez-elahi-10/

https://urdu.arynews.tv/category/pakistan/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی کورونا وائرس میں مبتلا،خود کو قرنطینہ کرلیا

پڑھنے کے اگلے

خواجہ آصف نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل انتخابات کا عندیہ دےدیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔