PK Press

ق لیگ شعبہ خواتین کی چودھری شجاعت کے انتقال کی افواہیں پھیلائے جانے کی مذمت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین ونگ نے سوشل میڈیا پر پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی افواہیں پھیلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر تصدیق ایسی افواہیں پھیلانا افسوسناک امر ہے ۔

اپنے ایک مشرکہ بیان میں شعبہ خواتین کی صدر فرخ خان ، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم ، قمر آفتاب، بشریٰ فردوس،کرن اعوان ، دونیا غوری اور دیگر نے نےپارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے خیریت سے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ہماری دعا ہے کہ ان کا سایہ ہمارے اوپر برقرار رکھے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی افواہیں پھیلانے سے کارکنوں میں اضطراب پھیلا ،ایسی حرکتیں افسوسناک ہیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری شجاعت نے اپنی صحت سے متعلق چلنے والی خبروں پر وضاحت جاری کردی

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ،ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔