PK Press

روات کے علاقہ کلر روڈ پر فائرنگ سے 2افراد قتل

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )تھانہ روات راولپنڈی کے علاقہ کلر روڈپر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کر دیا گیا،پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دیں،آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت اور ریجنل پولیس آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

 

 

پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کی مطابق سابقہ دشمنی کی بناپر فائرنگ کر کے دونوں افراد کو قتل کیا گیا،جن کی شناخت احمد نواز اور نعمان کے نام سے ہوئی،لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ابتدائج اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق میال گاں سے بتایا گیا ہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا،جبکہ فرانزک ٹیموں نیجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔واقعہ پر آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے،پولیس افسراں کو ہدایت کی کہ واقعہ کہ تمام پہلوں سے تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

https://pkpress.net/category/%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c/page/3/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم شہباز شریف کا این سی او سی کو فوی بحال کرنے کا حکم

پڑھنے کے اگلے

گورنر پنجاب کو شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،عمران خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔