PK Press

وزیراعظم شہباز شریف کا این سی او سی کو فوی بحال کرنے کا حکم

shehbaz sharif

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے این سی اوسی کو فوری طورپر بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

 

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا جسے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی 31 مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں اومیکرون کے پہلے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

 

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اورویکسینیشن ہے۔این آئی ایچ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور6 ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔

https://pkpress.net/2022/05/09/pm-4/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کووڈ19کے باوجود آر ایم  بی کی قدر میں کمی نہیں آئے گی ،پاکستانی ماہرین

پڑھنے کے اگلے

روات کے علاقہ کلر روڈ پر فائرنگ سے 2افراد قتل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔