PK Press

گورنر پنجاب کو شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،عمران خان

imran khan

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پنجاب میں سنگین نوعیت کا آئینی بحران پیدا کردیا گیا ہے۔عمران خان کی جانب سے بیرونی سازش سے مسلط شدہ امپورٹڈ حکومت کی دستور شکنی کی شدید مذمت کی گئی، انہوں نے عدالت عظمی سے پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی توہین کے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔

 

 عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں پنجاب میں آئینی انارکی و فساد کو ہوا دے رہی ہیں، پہلے گھوسٹ انتخاب کے ذریعے ایک مجرم کٹھ پتلی بطور وزیراعلی صوبے پر مسلط کی گئی، اب تمام دستوری تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر کے منصب کی توہین کی گئی ہے، گورنر پنجاب کو دستور کے تحفظ پر اصرار کے باعث نہایت شرمناک طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں اس کھلی دستور شکنی کا خاموشی سے تماشا دیکھا جارہا ہے، لازم ہے کہ عدالتِ عظمی صورتحال کی نزاکت کے پیشِ نظر معاملے کو از خود دیکھے، پنجاب میں ضمیرفروشوں کا معاملہ بھی بلاتاخیر انجام تک پہنچایا جائے۔

https://pkpress.net/2022/05/09/1944/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

روات کے علاقہ کلر روڈ پر فائرنگ سے 2افراد قتل

پڑھنے کے اگلے

رواں سال حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان کردیا گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔