PK Press

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کے لیے 19 ملین ڈالر کی امداد جاری کر دی

جوبا(نیوزڈیسک )اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے جنوبی سوڈان میں آئندہ موسم برسات کے دوران متوقع سیلاب سے نمٹنے کے لیے 19 ملین امریکی ڈالر کی امداد جاری کردی۔چینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے (یو این او سی ایچ اے)نے کہا کہ فنڈز امدادی ایجنسیوں کو جائیں گے تاکہ یونٹی سٹیٹ میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد اور آس پاس کے علاقوں میں بینٹیو کیمپ میں لوگوں کی حفاظت کی جا سکے جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ہیں۔

 

جنوبی سوڈان کے لیے انسانی ہمدردی کی کوآرڈینیٹر سارہ بیسولو نیانتی نے ایک بیان میں کہا کہ 3 سال کے اس شدید سیلاب نے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ برسات کا موسم شروع ہو چکا ہے، جاری کی گئی امداد کمیونٹیز کیحفاظتی اقدامات کویقینی بنائے گی ۔ جنوبی سوڈان آنے والے مہینوں میں مسلسل چوتھے سال شدید سیلاب کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال کے شدید سیلاب نے 8 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔

https://pkpress.net/category/%d8%a8%db%8c%d9%86-%d8%a7%d9%84%d8%a7%d9%82%d9%88%d8%a7%d9%85%db%8c/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان میں اومیکرون کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

پڑھنے کے اگلے

محمد عباس کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔