
کراچی (نیوز ڈیسک )ملک میں سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف کے پروگرام میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے منفی اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے ہیں۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے اور پیر کو پی ایس ایکس 100 انڈیکس 11 سو پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار کی سطح پر آگیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر1 روپے سے زائد مہنگا ہوگیا ہے، ڈالر 187.55 پیسوں کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کوڈالر 181.55 پیسوں کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔