
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے مسلح افواج اور اس کو قیادت کو سیاسی گفتگوشامل کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج کو غیرقانونی و غیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے،افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے۔
اتوار کو آئی ایس پی آرکی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاکہ بعض سیاسی رہنما افواج ،قیادت سے متعلق گفتگو کررہے ہیں، افواج کی اعلیٰ قیادت پر مختلف حوالوں سے بات کی جارہی ہے ،سیاسی قیادت، صحافیوں ،تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا پر گفتگو کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج،قیادت کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش ہو رہی ہے غیرمصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے،توقع ہے کہ سب قانون کی پاسداری کریں گے۔