PK Press

ڈچ گلوکارہ کے پسوڑی ورژن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

pasoori song

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی ڈچ گلوکارہ ایماہیسٹرز کے پسوڑی ورژن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی شہرت کے جھنڈے گاڑے تھے اور اب یہ گانا یورپ میں بھی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔پسوڑی کو ایما ہیسٹرز کی آواز میں بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

 

یاد رہے کہ اس گانے کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے جبکہ اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 100,099,032 بار سنا جا چکا ہے۔

https://pkpress.net/2021/12/13/miss-universe-2021/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آئی جی موٹروے انعام غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

پڑھنے کے اگلے

خوبانی کی گری کس حد تک خطرناک ہوسکتی ہے؟جان کر ہوش اڑجائیں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔