PK Press

واہ کینٹ، پولیس مقابلہ کے دوران انتہائی مطلوب ملزم طارق عرف طارقاہلاک

punjab police

واہ کینٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ صدرواہ کے علاقہ ملک آباد میں پولیس مقابلہ کے دوران اکیس مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم طارق عرق طارقا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا،ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے،گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

 

 

حکام کے مطابق ملزم کی گھر میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس ٹیم پر طارق اور ساتھیوں نے فائرنگ کی،ملزمان کو پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے کی ہدایت کی گئی تاہم ملزمان نے پولیس پر دوبارہ فائرنگ شروع کر دی،اس دوران ملزم طارق سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا،جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔حکام کے مطابق ہلاک ملزم حمزہ عرف رنگا کا ساتھی ہے،

 

حمزہ عرف رنگا دو ماہ قبل واہ کینٹ کے علاقہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران ہلاک ہو گیا تھا،ملزم طارق عرف طارقادہشت گردی، قتل، اقدام قتل، زیادتی، منشیات، بھتہ خوری سمیت 21 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور انتہائی مطلوب تھا جسکی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

https://pkpress.net/category/%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c/page/51/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

پڑھنے کے اگلے

سری لنکا میں ملک گیر سطح پر ایمرجنسی نافذ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے