PK Press

واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین جلد ہی دو جی بی تک ڈیٹا واٹس ایپ کے ذریعے بھی سکیں گے، اس سے پہلے واٹس ایپ سے ڈیٹا بھیجنے کی حد صرف سو ایم بی تھی۔اس فیچر سے چھوٹے کاروبار کرنے والے ادارے اور اسکول گروپس مستفید ہو پائیں گے۔

 

واٹس ایپ نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ صارفین بڑی فائل بھیجنے کے لیے وائی فائی کا استعمال کریں، اس فیچر کے تحت صارف کو معلوم ہو سکے گا کہ کتنی فیصد فائل ٹرانسفر ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپس سے متعلق بھی نئی فیچر لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپ میں ممبران کی تعداد جو کہ 256 تک محدود ہے کو بڑھا کر 512 تک لے کر جائے گا۔

ٹرتھ سوشل نے ٹوئٹر اور ٹاک ٹاک کو پیچھے چھوڑدیا

https://pkpress.net/2022/04/27/truth-social/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دانش کنیریا کے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات، لالہ نے بھی خاموشی توڑ دی

پڑھنے کے اگلے

سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کر لی، اب آگے بڑھنا ہے،آصف زرداری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔