PK Press

حکومت کا سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی مواد شیئر کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

 

 

بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویر سمیت اس نوع کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ہمارے خاندان کے آپس میں کوئی اختلافات نہیں،پرویز الہیٰ

پڑھنے کے اگلے

اولمپک کونسل آف ایشیا نے ہانگ چو ایشین گیمز ملتوی کر دیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔