PK Press

شیخ رشید نے حنیف عباسی کو معاون خصوصی بنانے کے اقدام کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کے اقدام کو سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ حنیف عباسی کے خلاف 21 جولائی 2012 میں اینٹی نارکاٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، درخواست کے مطابق حنیف عباسی کو ایک ٹن ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو عمر قید کی سزا سنائی، لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے، مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے تحت اس عہدے پر وزیراعظم نے انہیں تعینات کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

https://pkpress.net/2022/04/30/cm-punjab-5/

https://dailymumtaz.com/

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بیرونی سازش کا اہم ہدف قوم اور افواج کے درمیان رشتے کو نقصان پہچانا ہے، گورنر پنجاب

پڑھنے کے اگلے

عمران خان کی کرسی کھسکی تو دماغ بھی کھسک گیا، مریم نواز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔