
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ عفت عمرنے مسجدِ نبوی میں پیش آنے والے واقعہ پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔اپنی ٹویٹ میں عفت عمرنے مسجدِ نبوی میں لگائے جانے والے نعروں کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 29, 2022
عفت نے صرف عمران خان کو اس واقعے کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اب روکنے کی ضرورت ہے، نفرت کی آگ بھڑکانے پرعمران خان کو گرفتار کیا جائے۔ایک اور ٹویٹ میں عفت عمرنے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست مدینہ والی بات کے تناظرمیں لکھا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا تھا، ریاست مدینہ کو پاکستان نہیں۔
کرس راک کو تھپڑ ول سمتھ کو مہنگا پڑ گیا