PK Press

حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گورنر ہاوس میں ان سے حلف لیا ۔حمزہ شہبازشریف نے کالی شیروانی پہن رکھی ہے جبکہ گھر سے آتے ہوئے وہ اپنی گاڑی خود چلا کر آئے اور مریم نوازشریف ان کے ساتھ ہی گاڑی میں گورنر ہاوس پہنچیں ۔

 

 

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کے سبزہ زار میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا ۔ تقریب حلف برداری میں رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کئی ن لیگی اراکین موجود ہیں۔تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد تلاوت قرآن پاک کی گئی ۔،اس سے قبل گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان عارف علوی سے درخواست کی تھی کہ گورنرہائوس پرغنڈوں نے قبضہ کررکھاہے صدر مملکت رینجرز کوتعینات کریں،حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیراعلی بن گئے۔

گورنر یا ان کا نمائندہ کل تک حمزہ سے حلف لیں،لاہورہائیکورٹ

https://pkpress.net/2022/04/27/lhc/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بزنس اینڈ پروفیشنل کے زیراہتمام مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

پڑھنے کے اگلے

دھمکی آمیز خط، عمران خان نے بڑا اقدم اٹھا لیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔