PK Press

چینی صدر کا کاریگروں کے لیےمنعقدہ پہلی اختراعی تبادلہ کانفرنس کے نام تہنیتی پیغام

xijinping chinese preisent

بیجنگ ()چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں منعقد ہو نے والی کاریگروں کے لیے پہلی اختراعی تبادلہ کانفرنس کے نام تہنیتی پیغام بھیجا اور یوم مزدور کے حوالے سےمبارک باد دی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ہنر مند کارکن اہم قوت ہیں جو چین میں مینیوفیگچر کی ترقی اور تخلیق کی ترقی کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے مزدوروں کو چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے میں اپنی اپنی خدمات سرانجام دینے کی حوصلہ افزائی کی۔اورمختلف سطحوں کی حکومتوں کو مزدوروں کی ترقی کو اہمیت دینے کے لیے ہدایات بھی دیں ۔معلوم ہوا کہ کاریگروں کے لیے پہلی اختراعی تبادلہ کانفرنس میں آن لائن اور آف لائن طریقوں سے چینی مزدوروں کی شاندار مہارات اور اختراعی نتائج دکھائے گئے اور اعلیٰ ہنرمند اہلکاروں کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امر یکہ کسی بھی طرح چین کے عزم اور صلاحیت کو کم نہ سمجھے، چینی وزارت دفاع

پڑھنے کے اگلے

بزنس اینڈ پروفیشنل کے زیراہتمام مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔