PK Press

عید سے قبل عوام کو بڑا جھٹکا،نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی دو روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے بجلی صارفین 28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

https://pkpress.net/2022/03/02/ogra-approves-increase-in-gas-prices/

 

نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ ایل این جی کی قلت کے باعث 34 کروڑ روپے سے زائد اور بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔ سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی۔درخواست کے مطابق 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی اور 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مستحق افراد کی بی آئی ایس پی میں شمولیت یقینی بنائی جائے،وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

پیسے بیوی کی اجازت سے خرچ کرتا ہوں ، شاہد کپور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔