PK Press

گورنر یا ان کا نمائندہ کل تک حمزہ سے حلف لیں،لاہورہائیکورٹ

hamza shehbaz

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہورہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کوکل رات 12 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

 

 

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گورنر پنجاب کوکل رات 12بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم دیا۔

 

حمزہ شہباز نے حلف سے انکار پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

https://pkpress.net/2022/04/20/hamza-shehbaz-2/

عدالت کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کل تک خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلیٰ کے چل رہا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت کا حکم فوری طورپرگورنرپنجاب کوبھیجا جائے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ٹرتھ سوشل نے ٹوئٹر اور ٹاک ٹاک کو پیچھے چھوڑدیا

پڑھنے کے اگلے

چین میں انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔