
چ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کا حلف اٹھالیا۔ایوانِ صدر اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حلف لیا۔
لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان کے بطور وزیر خارجہ کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ https://t.co/wBPHKDF3f4
— PPP (@MediaCellPPP) April 27, 2022
بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں صدر پیپلز پارٹی پالیمنٹرین آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو نے بھی خصوصی شرکت کی۔
Tags: Latest