PK Press

آنگ سان سوچی کو کرپشن کے جرم میں پانچ برس کی سزا سنا دی گئی

aung san suu kyi

فوجی جنتا کی حکمرانی والی ملک کی عدالتیں جمہوریت نواز رہنما سوچی کو پہلے ہی چھ برس قید کی سزا سنا چکی ہیں۔ تازہ فیصلے کے بعد مشترکہ زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پر انہیں دہائیوں تک جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔

قبرص میں ہماری مساجد پر حملہ کرنیوالوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی’رجب طیب اردوان

https://pkpress.net/2021/12/07/turk-president/

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجی جنتا کی حکمرانی والے میانمار میں ایک عدالت نے جمہوریت نواز اور اقتدار سے برطرف رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کے الزامات میں بدھ کے روز قصور وار قرار دیا اور انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی۔خیال رہے سوچی پر یانگون شہر کے سابق وزیر اعلی فایو من تھیئن سے چھ لاکھ روپے نقد اور گیارہ کلوگرام سونا بطور رشوت لینے کے الزامات ہیں۔ فایو من ایک وقت سوچی کے انتہائی بااعتماد اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 2021میں سوچی کو مذکورہ رقم اور سونا دینے کی بات قبول کی تھی۔گزشتہ برس ایک فوجی بغاوت میں اقتدار سے معذول کردی جانے والی سوچی ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔ بدھ کے روز جو سزا سنائی گئی اسے دیگر عدالتوں کی جانب سے اب تک سنائی گئی سزاوں کے ساتھ ملا کر سوچی کی قید کی سزائیں گیارہ بر س ہوگئی ہے۔

 

 

 

میانمار کے فوجی رہنماوں نے سوچی پرقانون کی خلاف ورزی کے متعدد الزامات عائد کیے۔ ان میں سرکاری رازوں اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی سے لے کر بدعنوانی تک کے الزامات شامل ہیں۔ان پر جتنے الزامات لگائے گئے ہیں ان کے تحت مجموعی طورپر 150بر س سے زیادہ کی قید میں گزارنے پڑ سکتے ہیں۔ سوچی کے خلاف سنائی گئی سزا سے پہلے انہیں ملک میں کرونا وائرس وبا کے ضابطوں کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طور پر واکی ٹاکی درآمد کرنے کا قصور وار پایا گیا تھا اور چھ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سوچی کے خلاف الزامات کی سماعت گذشتہ برس شروع ہوئی۔ قانونی کارروائیاں بند کمرے میں ہورہی ہیں اور بین الاقوامی برادری نے ان کی نکتہ چینی کی ہے۔ سوچی کی قانونی ٹیم پر بھی کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں اور انہیں پریس کے ساتھ بات چیت کرنے کی آزادی نہیں ہے۔گذشتہ برس فروری میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے ہی میانمار میں افراتفری کا ماحول ہے۔ فوجی بغاوت کے نتیجے میں سوچی کو ان کے اقتدار سے ہٹادیا گیا تھا اور ان کی حکومت کو برطرف کردیا گیا تھا۔سوچی کو اس کے بعد ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا لیکن قصور وار قرار دیے جانے کے بعد انہیں کسی نامعلوم مقام پر قید میں رکھا گیا ہے۔ مظاہرین فوجی حکومت اور فوجی کارروائیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں اب تک 1700سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نیک نیتی کے باوجود تنقید برداشت کرتے ہیں ، چیف جسٹس

پڑھنے کے اگلے

حکومت نے اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔