PK Press

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کو خوشخبری سنادی

shehbaz sharif

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے یکم مئی سے ملک میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے زائد بند پڑے 27بجلی گھروں میں سے 20کو فعال کردیا گیا ہے اور20بجلی گھروں کے دوبارہ چلنے سے بجلی کی پیداوار بڑھی ہے ۔

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

https://pkpress.net/2022/04/11/shehbaz-sharif-10/

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت نے چار سال میں بجلی گھروں کیلئے ایندھن نہیں خریدا لیکن موجودہ حکومت نے دو ہفتے میں ایندھن کا انتظام کیا، بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار بڑھا کر لوڈشیڈنگ کا سدباب بھی کیا جارہا ہے ۔

 

 

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوارتقریباً18ہزار500میگاواٹ ہے اور طلب کے لحاظ سے بجلی کی کمی 500سے 2ہزار میگاواٹ ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے پاور ڈویژن کے حکام کو بریفنگ کے بعد ملک بھر میں یکم مئی سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

https://www.24urdu.com/latest

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان مدت پوری کرتے مگر ان کے طرز حکومت نے گنجائش نہ چھوڑی،جاوید ہاشمی

پڑھنے کے اگلے

چیئرمین سینٹ شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔