
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کی طرف سے نامزد قائد حزب اختلاف حسین الٰہی نے کہا ہے کہ منحرف ارکان نے عمران خان کے نام پرووٹ لیےتھے،عدالتوں کودیکھنا چاہیے منحرف ارکان کوکس کامینڈیٹ ملا،منحرف اراکین کوپہلےاپنی رکنیت سے استعفیٰ دینا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین الہٰی نے کہا کہ اس طرح توکوئی بھی طاقت 3سے 4ارب خرچ کرکےحکومت تبدیل کردے گی،اراکین اسمبلی کوچورراستہ اختیارنہیں کرنا چاہیے۔حسین الہٰی نے کہا کہ طارق بشیرچیمہ کااپناسیاسی فیصلہ تھا،طارق بشیرچیمہ نے(ن)لیگ کوووٹ دیناتھا توپہلےمستعفی ہوتے۔
چودھری سالک حسین کو وزیر بننے کے بعد بڑا چارج مل گیا
https://pkpress.net/2022/04/22/ch-salik-hussain-4/
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام کوامپورٹڈحکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،اپوزیشن لیڈرکےعہدے پرحکومت کاقبضہ جمہوری اقدارکےمنافی ہے۔