PK Press

فرح خان کاایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے انتہائی قریبی تعلقات کی وجہ سے گزشتہ چار سالوں کے دوران متعدد مالی ، انتظامی اور سیاسی سکینڈلز کی وجہ سے منظر عام پر رہنے والی فرح خان عرف گوگی کا پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض سے ایک ارب سے زائد مالیت کی 200کنال سے زائد اراضی مارکیٹ ریٹ سے آدھی سے بھی کم قیمت پر خریدنے کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا ۔

 

خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے خاموشی توڑ دی

https://pkpress.net/2022/04/08/farah-khan-2/

دوسری طرف ملک ریاض نے سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد فرح خان کو زمین کی منتقلی کی مبہم تردید میں کہا کہ زیر بحث اراضی ایک یونیورسٹی اور لنگر خانہ کےلئے دی گئی تھی تاہم بعد میں اس کی منتقلی روک دی گئی تھی ۔ فرح خان کو دی جانے والی اراضی کے دستاویزی شواہد کے مطابق ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض نے وفاقی دارالحکومت کے موضع موہڑہ میں شاملات کی ایک سو کنال اور ایک مرلہ اراضی 29جولائی 2021کو فرح خان کو 25کروڑ ایک لاکھ25 یزار کی نقد ادائیگی ٹرانسفر کرائی جبکہ اسی تاریخ میں سو کنال اور پانچ مرلہ اراضی 25کروڑ6 لاکھ 25ہزار میں نقد ادائیگی پر ٹرانسفر ہوئی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق فرح خان کو مبینہ طور پر جو اراضی 50کروڑ میں فروخت ہوئی ہے اس کی مارکیٹ ویلیو ایک ارب سے بھی زائد ہے ۔ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ 50کروڑ نقد ادائیگی کا جان بوجھ کر تاثر دیا گیا ہے جبکہ اس سودے کی اصل ڈیل کچھ اور ہے ۔دوسری طرف ملک نے فرح خان کو اراضی کی فروخت پر میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو حقائق کے منافی قراردیا ہے ۔ملک ریاض کے مطابق میرے اور میرے بیٹےکے خلاف زمین ٹرانسفر کے حوالے سے غلط خبریں زیر گردش ہیں، زیر بحث زمین ایک یونیورسٹی اور لنگر خانے کو عطیہ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقام تبدیل ہونے پر زمین کی منتقلی روک دی گئی تھی، ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،علی ملک ایک سال سے پاکستان میں نہیں ہے، ان کی زندگی کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا

پڑھنے کے اگلے

عوام کوامپورٹڈحکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،حسین الٰہی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔