
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرخ خان ، جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز،آمنہ خانم ، قمر آفتاب ،بشریٰ فردوس کرن اعوان،دونیا غوری و دیگر نے چودھری سالک حسین کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ شعبہ خواتین کی رہنماؤں نے کہا کہ چودھری برادران نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور اس حوالے سے ان کا شاندار ماضی ہے ، امید ہے چودھری سالک بھی خاندان کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔
سالک حسین کی وفاقی کابینہ میں شمولیت نیک شگون ہے ،چودھری رزاق