
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن رانا غضنفر علی گھانا ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے ۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق رانا غضنفر علی گھانا کی مینز اور ویمنز ٹیموں کے ساتھ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس کوچ رانا غضنفر علی پیر کو مانچسٹر سے گھانا روانہ ہوں گے ۔
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ نے تاریخ رقم کردی