PK Press

پاک افغان سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 فوجی جوان شہید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس پر فوجی جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز ہیں۔حوالدار تیمورکی عمر30 سال تعلق جہلم، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال تعلق سیالکوٹ جب کہ نائیک شعیب کی عمر 38 سال اور تعلق اٹک سے ہے۔

 

سیالکوٹ گیریژن میں اسلحہ کے گودام میں آگ لگ گئی

https://pkpress.net/2022/03/20/ispr-3/

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

قومی سلامتی کمیٹی کے سازش سے متعلق اعلامیہ پر امریکا کا موقف آگیا

پڑھنے کے اگلے

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کم کرنے کے لیے تیار ہیں،وزیر خزانہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔