PK Press

کیا صحت کارڈ اب ختم، وزیر صحت نے صاف صاف بتا دیا

qadir patel

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حوالے سے بہت سی شکایات ہیں جس کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم اس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے پولی کلینک اسپتال کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ ان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شعبہ صحت اہم اور حساس ہے اسی لئے اسپتالوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیوکیس شمالی وزیرستان میں سامنے آیا ہے جس پر وزیراعظم نے پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

کوریئن حکومت کی جانب سے پاکستان کواہم طبی آلات کی فراہمی

https://pkpress.net/2021/12/10/korean-company/

وزیرصحت نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیرکوقومی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیوکااجلاس طلب کرلیا ہے اور ساتھ ہی پولیو خاتمے کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے، جہاں پولیو وائرس کیس سامنے آیا اس علاقے کو کارڈن آف کرکے مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے آگاہی کی بہت ضرورت ہے جس کے تدارک کے لئے ہم نے پلان بنایا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رانا غضنفر علی گھانا ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پڑھنے کے اگلے

چودھری شجاعت حسین کا وزیراعظم شہبازشریف کو اہم مشورہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔