
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت نے وزیراعظم شہباز شریف کوتنقید برداشت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین اگریہ حکومت تین ماہ بھی کام کرلے تو عوام ان کے ساتھ ہونگے۔حکومت کام نہ کر سکی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ چودھری سالک اور طارق بشیر چیمہ کو کہا ہے کہ وہ کابینہ میں مثبت کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
https://pkpress.net/2022/04/20/1441-2/